• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Isis Did 250 Suicide Attacks Last Year

امریکی اخبار کے مطابق گزشتہ برس دنیا بھر میں ہونے والے خودکش حملوں میں حملہ آوروں کا تعلق 15 سے زائد مختلف تنظیموں سے تھا، جبکہ داعش نے سب سے زیادہ 250 حملے کئے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق خودکش حملوں میں 3 ہزار 770 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ان حملوں کے لیے 80 خواتین بمباروں کا بھی استعمال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں داعش، طالبان، القاعدہ، الشہباب اور بوکو حرام شامل ہیں۔

خودکش حملوں میں زیادہ تر کار بم دھماکے، بارودی جیکٹ اور بیگ سے کئے گئے ہیں۔ ایک تہائی خودکش حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، زیادہ تر حملے مختلف چیک پوائنٹس پر کئے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجدوں میں خودکش حملے میں 260 افراد ہلاک ہوئے ۔

تازہ ترین