• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ ،ہزاروں فٹ بلند ی پر شادی کی تقریب

ہر انسان کی زندگی میں شادی ایک ایسا لمحہ ہوتا ہے جسے یادگار اور خوبصورت بنانے کے لئے لوگ اکثر نت نئے اور انوکھے انداز اپناتے ہیں۔

برطانیہ میں ایسی ہی ایک منفرداور دلچسپ شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں جوڑے نے سمندر میں پیرا سیلنگ کرتے ہوئے ہزاروں فٹ بلندی پر شادی کی تقریب منعقد کر ڈالی۔

یہ جوڑا اپنی نئی زندگی کا آغاز منفرد اندازکرتے ہوئے اپنے دوست ،احباب کے ہمراہ سمندر پر جا پہنچے جہاں ایک جانب باراتیوں نے کشتی میں سوار ہوکر اس جوڑے سےنیک تمنائیں اظہار کیا تو دوسری جانب اس جوڑے نے سمندر سے ہزاروں فٹ بلندی پر پیرا سیلنگ کرتے ہوئے اپنے اس یادگار دن کو مزید یادگاربنا ڈالا۔

 

تازہ ترین