• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹرز و اراکین اسمبلی کی ٹیکس تفصیلات جاری

Senators And Members Of The Assembly Constituted The Tax Details Released

فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ممبران اسمبلی اور سینیٹ ارکان کی ٹیکس تفصیلات جاری کردی ہیں ۔

ٹیکس تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے 25 لاکھ 24 ہزار، عمران خان نے ایک لاکھ 64 ہزار اور شہباز شریف نے 95 لاکھ 31 ہزار 60 روپے ٹیکس ادا کیا.

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق سینیٹر روزی خان کاکڑ نے 4 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک لاکھ 24 ہزار 215 روپے کا ٹیکس جمع کرایا۔

 سینیٹر تاج محمد آفریدی اور سینیٹر محمد طلحہ محمودنے تین، تین کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ فاروق حمید نائیک نے 78 لاکھ 51 ہزار روپے ٹیکس جمع کرایا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار نے 39 ہزار 758 روپے ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 34 ہزار 941 روپے، جےیوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 50 ہزار181 روپے ٹیکس ادا کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک لاکھ 4 ہزار 853 روپے ٹیکس ادا کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے 39 لاکھ 83 ہزار491 روپے ، سینیٹر محمد طلحہ محمودنے 3 کروڑ 24 لاکھ 95 ہزار 268 روپے کا ٹیکس جمع کرایا۔

سینیٹر فروغ نسیم نے 2 کروڑ 2 لاکھ 33 ہزار725 روپے جبکہ اعتزاز احسن نے ایک کروڑ38 لاکھ54 ہزار 837 روپے کا ٹیکس جمع کرایا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 46 لاکھ 17 ہزار اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے11 لاکھ 92 ہزار 618 روپے ٹیکس ادا کیا۔

ایف بی آر کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک لاکھ 16 ہزار 600، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے 8 لاکھ 13 ہزار 869 اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے 14 لاکھ 11 ہزار رپے ٹیکس جمع کرایا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے 14 لاکھ 82 ہزار، وزیر دفاع خواجہ آصف نے 8 لاکھ 31 ہزار، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے 63 لاکھ 68 ہزار جبکہ پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور 19 لاکھ 3 ہزار 571 روپےٹیکس دیا۔

تازہ ترین