• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر زمان کا انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ سے معاہدہ

Fakhar Zamans Contract With English County Summer Set

چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ہیرو پاکستانی بیٹسمین فخر زمان انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ وہ رواں سیزن میں سمرسیٹ کی جانب سے کھیلیں گے ، پی سی بی نے این او سی جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان کا انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ سے معاہدہ ہو گیا ہے ۔ وہ چار ہفتے کے لئے کاؤنٹی کی جانب سے کھیلیں گے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو کیریبین پریمئیر لیگ کی جانب سے بھی کھیلنے کی پیشکش تھی لیکن انہوں نے انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ کی جانب سے کھیلنے کو ترجیح دی ہے ۔

تازہ ترین