• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کےچڑیا گھر میں پھنسے جانور ترکی منتقل

شام کے شہر حلب میں کشیدہ حالات کے باعث چڑیا گھر میں پھنسے کئی جنگلی جانوروں کو ترکی منتقل کر دیا گیا۔

شام میں جار ی جنگی صورتحال کے نتیجے میں خوردو نوش کی اشیاء اور چڑیا گھر کے عملے کی غیر موجودگی کی وجہ سےچڑیاگھر کے جانور وں کی زندگی خطرے میں ہے۔

ترکی کی وزارت ماحولیات کے تعاون سے پہلے مرحلے میں حلب کے چڑیا گھر میں پھنسے تین شیروں، دو چیتوں اور دو لکڑ بگوں کو ترکی کے صوبے برسا منتقل کر دیا گیا ہےجب کہ دوسرے مرحلے میں دو شیروں اور دو کتوں کو ترکی منتقل کیا جائے گا۔

ان جانوروں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر عامر خلیل نےمقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کئی جانور شدید بم دھماکوں کی زد میں آکر ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ہم انسانیت کا پیغام پھیلانا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان جانوروں کی تکلیف کو سمجھا جائے اور ان کی دیکھ بھال کی جائے۔

ترکی کے جنگلات و آبی امور کے وزیر ویسل ایراول نے کہا ہے کہ شام میں زخمی ہونے والے اور دنیا کا مشترکہ اثاثہ ان جانوروں کا ہمارے قائم کردہ بحالی مراکز میں علاج کیا جائے گا۔

واضح رہے شام کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز حلب میں جنگی صورتحال کے نتیجے میں اب تک 30 ہزار لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

 

 

تازہ ترین