• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، دفترخارجہ

World Community May Take Notice Of Indian Agitation In Occupied Kashmir

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں اضافہ ہورہا ہے، بھارت پیلٹ گن کو نہتے کشمیریوں پر استعمال کررہا ہے، عالمی برادری مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت حریت رہنماؤں کے اہل خانہ کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پیلٹ گنوں کےشکار کشمیریوں کے یورپی ممالک میں علاج کرانے کی پیشکش کی تھی اور یہ پیشکش اب بھی موجود ہے لیکن بھارت نے پیشکش پر انکار کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت سمجھوتا ایکسپریس میں ملوث کرنل پروہت اور دیگر کو تحفظ دے رہا ہے، بھارتی حکومت آسیم آنند، کرنل پروہت اور دیگر کی تحقیقات پراثر انداز ہوا ہے جب کہ پاکستان کو تحقیقات سےمتعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔

نفیس زکریا نے کہا کہ علاج کے لیے بھارت جانے والوں کو ویزا نہ دینے کی مثال ماضی میں موجود نہیں، سفارتی آداب میں مریضوں کو ویزا جاری نہ کرنے جیسے اقدام نہیں ہوتے لہٰذا پاکستان اس حوالے سے متبادل انتظام کر رہا ہے۔

تازہ ترین