• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کیس سے متعلق عدالتی فیصلے کے منتظر ہیں، فواد چوہدری

Waiting For Panama Case Decision Fawad Chaudhry

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پوری قوم پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سننا چاہتی ہے اس لئے ہم عدالت کے فیصلے کے منتظر ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے جب کہ ملک میں دھماکے ہو رہے ہیں اور انٹیلی جنس بیورو تحریک انصاف کے پیچھے پڑی ہے۔

فواد چوہدری نے اپیل کی کہ سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد سنائے، ہم عدالت کے فیصلے کے منتظر ہیں جب کہ پوری قوم سپریم کورٹ کا فیصلہ سننا چاہتی ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان نے مسلم لیگ نون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جعلی دستاویزات سے مقدمے کر کہ یہ قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں جب کہ جہانگیر ترین کے خلاف زرعی انکم ٹیکس پر مقدمہ چل رہاہے، جس پر کافی وقت ضائع کیاگیا، اگر حنیف عباسی نے معافی نہ مانگی تو کیس کو منطقی انجام تک لے جائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف کیس کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے کیوں کہ سچ کو توڑ مروڑ کر مقدمہ پیش کیا جا رہا ہے۔

 

تازہ ترین