• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفتر کے طویل اوقات ذہنی دباؤ میں کمی کا سبب ہوتے ہیں

Working Long Hours May Not Be As Bad For Our Health As We Think

ایک رپورٹ کے مطابق دفتر کے طویل اوقات میں کام کرنے والے ملازمین کم دورانیے میں کام کرنے والے افراد سے زیادہ صحت مند رہتے ہیں۔

ذہنی دباؤ کے حوالے سے عالمی ادارۂ صحت کی پیس کردہ حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک میں ملازمین کم کام کرتے ہیں وہ جلد بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں جبکہ جو لوگ دفتر میں زیادہ کام کرتے ہیں وہ تنددرست رہتے ہیں۔

ڈبلو ایچ او نے اپنی رپورٹ میں ایک گراف کی مدد سے بتایا کہ ذہنی دباؤ میں مبتلا افراد کی تعداد کے حوالے نیدرلینڈ صف اوّل قرار دیا گیا ہے۔

نیدر لینڈ کے مقابلے میں میکسیکو میں ملازمت کے گھنٹوں کا دورانیہ 60 فیصدزیادہ ہوتا ہے ، اسی لیے یہاں سے بہت کم ایسے کیسز سامنے آتے ہیں۔

دوسری جانب فرانس اورفن لینڈ کی حکومتیں اپنے ملازموں کو چھ چھ ہفتےکی چھٹیاں بمعہ تنحواہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہاں سب سے زیادہ ذہنی دبائو میں مبتلا مریض پائے جاتے ہیں۔

گراف کے مطابق ڈپریشن کی شرح سب سے کم جنوبی کوریا میں رپورٹ کی گئی ہے تاہم وہاں خودکشی کی شرح زیادہ ہے ۔ یہ کہنا بھی درست نہیں ہوگا کہ خودکشی کی شرح کی وجہ ذہنی دبائو یا ڈپریشن ہے۔

تازہ ترین