• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوئنگ 777 اڑانے والی دنیا کی کم عمر بھارتی پائلٹ

Low Indian Indian Pilot Blowing Boeing 777

بھارتی خاتون دنیا میں بوئنگ 777 طیارہ اڑانے والی سب سے کم عمرترین پائلٹ بن گئی۔

بھارتی خاتون خاتون عینی دیویا نے صرف 30 سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین بوئنگ 777اڑانے والی پائلٹ کا اعزاز اپنے نام کیا، اینی دیویا کا بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں وجایاواڈا نامی شہر سے تعلق ہے اور ان کے والد ریٹائرڈ فوجی ہیں۔

عینی دیویا نے  اپنی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو عبور کر کے یہ اعزاز حاصل کیا ہے ۔ صرف 30 سال کی عمر میں پائلٹ بن کر دنیا میں کم عمر پائلٹ بننے کا یہ اعزاز حاصل کیا ، جسے پہلے ان کی کمیونٹی کے لوگ غیرمعمولی کام سمجھتے تھے۔

 اس حوالے سےعینی دیویا کا  کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے میرے والدین نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، جبکہ لوگوں نے انہیں ایسا کرنے سے منع بھی کیا تھا،اوربہت سے لوگوں نے مزاحمت بھی کی، خاص کر مجھے فیس ادا کرنے میں بھی کافی مسئلہ ہوا جو اس وقت میرے والدین کے لیے بہت زیادہ تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  وہ اپنے والدین کی مدد سے یہ سب کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ عینی دیویا نے 17 سال کی عمر میں اندرا گاندھی راشٹریا ارڑن اکیڈمی میں داخلہ لیا، جہاں انہوں نے بہت محنت کی اور اسکالر شپ حاصل کرکے 19 سال کی عمر میں اپنی ٹریننگ ختم کی۔

 

تازہ ترین