• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Anti Money Laundering Forum Belgeum Record Complaints Receive Suspicious Funds Transfer

بلجیم میں گذشتہ سال اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ کو مشکوک رقوم بھیجنے کی ریکارڈ شکایات موصول ہوئیں۔ یہ شکایات بینکوں ، منی ایکسچینج اور دیگر مالیاتی اداروں کی جانب سے بھیجی گئیں ۔

گذشتہ سال بینکوں اور دیگر مالیاتی لین دین کرنے والے اداروں کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ کو ایک اعشاریہ پندرہ بلین یورو مالیت کی مشکوک رقوم بھیجنے کی 9360 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے ایک بلین یورو کے بارے میں بینکوں نے آگاہ کیا ۔

اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ کو مشکوک رقوم کے بارے میں لازمی اطلاع کے قانون کی منظور ی کے بعد سے ابتک 27000 شکایات موصول ہو چکی ہیں ۔

بتایا جاتا ہے کہ بڑے حجم کی رقوم کی اطلاع تو بینکوں سے آئی لیکن اس حوالے سے اہم اطلاعات منی ایکس چینجرز نے فراہم کیں۔ ذرائع کے مطابق اس سال کے آغاز سے ابتک یونٹ کو 1000سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں جن کے بارے میں پولیس تفتیش کر رہی ہے ۔

تازہ ترین