• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں 3سو میٹر اونچا خطرناک جھولا عوام کی توجہ کا مرکز

چین میں سیکڑوں میٹر اونچے پہاڑ کے سرے پر نصب خطرناک جھولا عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

جی ہاں، چین کے شہر چونگقنگ کے وانشینگ آرڈو وشین پارک میں 300میٹر اونچے پہاڑکے سرے پر بنے جھولے کی سیر کیلئے خطروں کے کھلاڑیوں کا رش لگ گیا ،جو اس جھولے پر بیٹھنے کیلئے بے تاب ہیں۔

منفرد نوعیت کے اس خطرناک جھولے پر جھولا جھولتے ایڈونچر کے شوقین منچلوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہی ہے ۔

جبکہ دوسری جانب کچھ لوگ اس جھولے پر بیٹھنے سے بے حد خوفزدہ بھی ہورہے ہیں اور اس پر بیٹھنے کو خطرناک قرار دے رہے ہیں۔

تازہ ترین