• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریس کے دوران ہزاروں کی تعداد میں شرکا نے ایک دوسرے کو قو س و قزح کے رنگوں میں نہلادیا۔

رنگوں سے کھیلنے کے روایتی ہندو تہوار’’ہولی‘‘سے متاثر ہوکر دنیا بھر کے کئی ممالک میں رنگوں کی سالانہ ریس کا انعقاد کیا جاتا ہے،

جس میں شرکا کچھ دیر کے لئے زندگی کی مشکلات اور پریشانیوں کو بھول کررنگوں سے کھیلتے ہوئے خوب دوڑیں لگاتے ہیں۔

جنوبی کوریا میں بھی ایسی ہی رنگوں سے بھری ایک سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں سفید کپڑوں میں ملبوس ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور پانچ کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ایک دوسرے کو قو س و قزح کے رنگوں میں نہلادیا۔

اس شاندار فیسٹیول میں کئی لوگ ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے نظر آئے تو کئی لوگوں نے شاندار رقص کرکے اس دن کو یاد گار بنا ڈالا۔

تازہ ترین