• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر خارجہ نے مستعفی ہونے کی تردید کر دی

Us Secretary Of State Denied Of His Resignation

امریکا کے وزیرخارجہ ریکس ٹِلرسن نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ وائٹ ہاس کے ساتھ اختلاف کی وجہ سے اپنے منصب سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

انہوں نے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کو اپنے دفتر میں خوش آمدید کہنے کے موقع پر رپورٹرز کو بتایا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے اور اپنے منصب پر براجمان ہیں۔

انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو اچھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وزارت خارجہ کا قلمدان اس وقت تک سنبھالیں رکھیں گے جب تک صدر چاہیں گے۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این نے رواں ہفتے کے دوران ریکس ٹِلرسن اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اختلافات کی خبریں دی تھیں۔

تازہ ترین