• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کا شہری بیک وقت 25 بیویاں رکھنے کا مجرم قرار

Canadian Citizen Has Been Guilty Of Having 25 Wives

کینیڈا میں ایک شہری کو بیک وقت پچیس بیویاں رکھنے کا مجرم قرار دے کر جیل بھیج دیا گیا جسے پانچ سال تک کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی عدالت میں کئی برسوں تک جاری رہنے والے قانونی معرکے کے بعد ساٹھ سالہ ونسٹن بلیک مور پر پچیس خواتین سے شادی کا الزام ثابت ہوا ہے۔

ان شادیوں سے اس کے ایک سو پچیس بچے پیدا ہوئے، کینیڈا کے قانون کے مطابق "ایک سے زیادہ شادی" کرنا جرم ہے جس کے نتیجے میں ملزم کو زیادہ سے زیادہ پانچ برس قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین