• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک سے نالاں جرمن شہری کا دفتر جانے کا انوکھا طریقہ

Man Who Swims To Work

جرمنی کے شہر میونخ کی مصروف سڑکوں پر تیز دوڑتی گاڑیوں سے اکتائے جرمن شہری نے دفتر جانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا،بینجمن ڈیوڈ اب روزانہ تیر کر کام پر جاتا ہے۔

ٹریفک سے نالاں بینجمن ڈیوڈ ہر صبح ایک واٹر پروف بیگ میں اپنے کپڑے، جوتےاور لیپ ٹاپ ڈال کر بیگ کو کمر کے ساتھ کسنے کے بعد میونخ کے دریائے اسار میں کود پڑتا ہے۔

وہ دو کلو میٹر کا فاصلہ تیر کر طے کرنے کے بعد ڈیوٹی پر پہنچتا ہے۔

بینجمن موسم کی مناسبت سے تیراکی کے لباس کا انتخاب کرتا ہے، اس کا کہنا ہے کہ تیر کر کام پر جانا سہل اور پر سکون ہے۔

تازہ ترین