• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدیجہ صدیقی حملہ کیس، وکلاء کے دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ

Khadija Siddiqui Attack Case Lawyers Arguments Complete Judicial Decision Reserved

لاہور کی مقامی عدالت میں طالبہ خدیجہ صدیقی پر حملہ کیس میں فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کرلیے،عدالت نے فیصلہ 29 جولائی تک محفوظ کر لیا۔

لاہورکینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر اعوان کی عدالت میں طالبہ خدیجہ صدیقی اور ملزم شاہ حسین کے وکلا نے دلائل دیئے۔

خدیجہ صدیقی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شواہد کے تحت جرم ثابت ہوگیا ہے، فرانزک رپورٹ کے مطابق جائےوقوعہ سے ملنے والے ہیلمٹ پر خون کے چھینٹے خدیجہ صدیقی کے اورپسینہ ملزم شاہ حسین کاتھا۔

ملزم شاہ حسین کے وکیل نے کہا کہ جرم ثابت نہیں ہوتا، ان کے موکل کو بدنیتی کی بنیاد پر مقدمے میں پھنسایا جارہا ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے مقدمے پر کارروائی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین