• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم "کڈنیپ"کے رنگا رنگ پریمیئر

Action And Thrills Full Of Colorful Hollywood Film Premiere Of Kidnap

امریکی شہر شکاگو میں ایکشن سے بھرپورہالی ووڈ تھرلر فلم کڈنیپ کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔
مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ ہیلے بیری نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

لوئس پریٹو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ماں کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے بیٹے کے اغواء کے بعد اسے ڈھونڈنے کیلئے سر توڑ کوششیں کرتی ہے۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں ہیلے بیری،سیج کوریا،لیو ٹیمپل اور کرس میک گن سمیت دیگر شامل ہیں۔ایرک ہوسم اور گریگوری چو کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 4اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین