• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ ،قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی ٹیکس تفصیلات جاری

Tax Detail Of Parliamentarians

سینیٹ ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی ٹیکس تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے 95 لاکھ 31 ہزار 60 روپے ٹیکس ادا کیا ، عمران خان نے ایک لاکھ 59 ہزار 609 روپے ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک لاکھ 24 ہزار 215 روپے اورمولانا فضل الرحمٰن نے 50 ہزار 181 روپے جبکہ سراج الحق نے 34 ہزار931 روپےٹیکس ادا کیا ۔

اراکین پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ ٹیکس پی ٹی آئی کےجہانگیر ترین نے 5کروڑ 36 لاکھ 77 ہزار 426 روپے کا ٹیکس ادا کیا۔

ایف بی آر کی طرف سے پارلیمنٹرینز ٹیکس ڈائریکٹری 2016 کا افتتاح وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کیا۔

سینیٹر روزی خان کاکڑنے 4 کروڑ 99 لاکھ 23 ہزار 783 روپے ٹیکس ادا کیا ،سینیٹر تاج محمد آفریدی نے 3 کروڑ 52لاکھ 84 ہزار 413 روپے ،سینیٹر طلحہ محمود نے3 کروڑ 24 لاکھ 95 ہزار 268 روپے ٹیکس جمع کروایا ،سینیٹر فروغ نسیم نے 2کروڑ 2 لاکھ 33 ہزار 725 روپے اور سینیٹر اعتزاز احسن نے 1 کروڑ 38 لاکھ 54 ہزار 833 روپے کا ٹیکس ادا کیا ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 46 لاکھ 17 ہزار 328 روپے ٹیکس جمع کروایا، چوہدری نثار علی خان نے 11 لاکھ 92 ہزار 618 روپے ٹیکس جمع کروایا ،خواجہ آصف نے 8 لاکھ 31ہزار 986 روپے اور اے او پیز کی مد میں 4 لاکھ 43 ہزار 992 روپے کا ٹیکس ادا کیا۔

وفاقی وزر امیں احسن اقبال نے 82ہزار 4 سو 40روپے ، خواجہ سعد رفیق نے 39 لاکھ 83ہزار 4 سو 91روپے ،رانا تنویر حسین نے 2لاکھ 62 ہزار 8سو 74 روپے ٹیکس دیا ،لیفٹینینٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے 1لاکھ 13ہزار 2 روپے ٹیکس ادا کیا ، وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے 50ہزار 1سو 81 روپے ٹیکس ادا کیا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 1لاکھ 4ہزار 853روپے جبکہ چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے چار لاکھ 92 ہزار 201 روپے ٹیکس ادا کیا ۔

وزرائے اعلیٰ میں پنجاب کے شہباز شریف نے 95 لاکھ 31 ہزار 60 روپے، خیبر پختونخوا کے پرویز خٹک نے 8 لاکھ 13 ہزار 869روپے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک لاکھ 16 ہزار 600 اور ای او پیز کی مد میں 50لاکھ 58 ہزار 656 روپے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے 14 لاکھ 11 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔

عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد نے 5لاکھ59ہزار 66روپے ٹیکس دیا ، مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الٰہی نے 14لاکھ 82ہزار 5سو 88روپے ٹیکس دیا، مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے دانیال عزیز نے 62 ہزار 5سو 44 روپے ٹیکس دیا، اعجاز الحق نے 3لاکھ 67ہزار 9 سو 85روپے ٹیکس ادا کیا ۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے 39ہزار 7 سو 58روپے ٹیکس ادا کیا، محمود خان اچکزئی نے صرف 17ہزار 4سو 70روپے ٹیکس ادا کیا،پی ٹی آئی کی شیریں مزاری نے 13 لاکھ 47 ہزار 54 روپے اور اسد عمر نے 63 لاکھ 68 ہزار 864 روپے کا ٹیکس جمع کروایا ۔
اراکین پارلیمنٹ میں سب سے کم ٹیکس سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے 4 ہزار 451 روپے ادا کیا ، جن اراکین پارلیمنٹ نے اپنے گوشوارے جمع نہیں کروائے انھیں ایک ماہ کی مہلت دے دی گئی۔

تازہ ترین