• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجیریا میں فری اسٹائل فٹبال کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد

نائیجیریا میں فری اسٹائل فٹبال کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیاگیا جس میں کھلاڑیوں کے فٹبال کے ذریعے شاندارکرتب دیکھ کر شائقین داد دینے پر مجبور ہوگئے۔

نائیجیریا کے شہر Lagosمیں پہلی بار منعقد ہونے والی اس چیمپئن شپ میں فٹبال کے 16ماہر کھلاڑیوں نے حصہ لیا اورفٹبال سے کرتب بازی کا بھرپور مظاہرہ کرتے نظر آئے۔

اس دلچسپ مقابلے میں اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے جہاں کسی کھلاڑی نے فٹبال کو سر پر گھمانے کا شاندار مظاہرہ کیا تو وہیں کسی نے فٹبال کو انگلی پر نچایا۔

کسی نے فٹبال سر پر رکھتے ہوئے ٹی شرٹ زیب تن کی تو کسی نے اپنے پیروں پر فٹبال سے ایسی شاندار ٹرکس پیش کیں کہ شائقین بھی دنگ رہ گئے اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی تعریف کئے بغیر رہ نہ سکے۔

نائیجیریا میں پہلی بار منعقد کئے گئے اس فری اسٹائل فٹبال چیمپئن شپ میں میک کارتھی اوبینر rنامی کھلاڑی فاتح قرار پایا جسے 3,100ڈالر انعام سے نوازا گیا ۔

تازہ ترین