• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں 52سالہ شخص نے بانس کی مدد سےدریا عبور کرلیا

یوں تو عموماً دریا پُلوں،کشتیوں یا چیئر لفٹ وغیرہ کی مدد سے عبور کیا جاتا ہے لیکن چین میں ایک شخص نے انوکھے اور منفرد انداز میں دریاعبور کر کے سب کو حیران کردیا ۔

جی ہاں،ویڈیو میں نظر آنے والا 52سالہ یہ شخص کو ئی کنگ فو ماسٹر نہیں بلکہ ایڈونچر کاشوقین ہے جس نے بانس کا استعمال کرتے ہوئے نہایت مہارت سے اپنا توازن بر قرار رکھا اور مختصر وقت میں با حفاظت دریا کے دوسرے کنارے پہنچ کر شائقین کو داد دینے پر مجبور کردیا۔

اس شخص نے دریاپار کرنے کے لئے 8.5میٹر لمبی اور 15سینٹی میٹر گول بانس کااستعمال کیا اور اپنے سفر کے دوران نا صرف مختلف اسٹنٹس پرفارم کئے بلکہ پش اپس لگانے کا بھی ایسا حیران کن مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

52سالہ اس شخص کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

تازہ ترین