• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Dewan Group And Js Bank Gifted A Bmw To Sarfraz Ahmed

چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد پر انعامات کی برسات جاری ہے، آج انہیں دیوان موٹرز اور جے ایس بینک کی جانب سے نئے ماڈل کی بی ایم ڈبلیو ایکس ون کار انعام میں دی گئی۔

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو زیر کیا، اس کے بعد سے قومی ہیروز پر انعامات کی برسات جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر ’’جیو کھیلو پاکستان ‘‘ میں بی ایم ڈبلیو کار دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

دیوان موٹرز اور جے ایس بینک کی جانب سے آج کراچی میں پر وقار تقریب ہوئی، جس میں سرفراز احمد کو جدید ماڈل کی بی ایم ڈبلیو ایکس ون کار دی گئی۔

اس موقع پر کپتان نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین