• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹینس چیمپئن شپ پانچ اگست سے کراچی میں ہو گی

Karachi To Host National Tennis Championships On 5 Of Next Month

نیشنل جونیئراورسینئر ٹینس چیمپئن شپ کراچی میں پانچ اگست سے کھیلی جائے گی، ملک بھر کے ٹینس اسٹار ایکشن میں دکھائی دیں گے، پاکستان کے نمبر ایک کھلاڑی عقیل خان اعزاز کا دفاع کریں گے۔

کراچی میں ہونےوالی پریس کانفرنس میں سندھ ٹینس ایسوسی ایشن اور اسپانسر کے عہدیدار موجود تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایونٹ کے حوالے سے تفصیلات بتائی گئیں، ٹورنامنٹ 5 اگست سے 11 اگست تک کراچی جیم خانہ میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ آرگنائزر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کا کہنا تھا کہ وہ کراچی میں چھوٹے بڑے 10 کے قریب ٹورنامنٹس کو اسپانسر کررہے ہیں، ان ایونٹس کا مقصد نیا ٹیلنٹ اور نامور کھلاڑیوں کو بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

تازہ ترین