• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں بغیر بیٹری کے چلنے والا موبائل فون تیار کر لیا

Battery Less Cell Phone Prepared By Us Scientist

امریکا میں یونیورسٹی کے ماہرین نے بغیر بیٹری کے چلنے والا موبائل فون تیار کر لیا ہے ،تاہم اس پر ابھی مزید تجربات جاری ہے۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ماہرین کے مطابق ان کے تیار کردہ موبائل فون کو کام کرنے کے لئے بہت ہی کم مقدار میں برقی توانائی درکار ہوگی جس کا کچھ حصہ اس فون کے سامنے کے حصہ پر نصب چاول کے دانے کے برابر سولر سیل اور کچھ حصہ قریب ترین موبائل فون ٹاور سے فراہم ہو گا۔

ماہرین کے مطابق اس فون کے ابتدائی تجربات کامیاب رہے ہیں اور اس ٹیکنالوجی کی بڑے پیمانے پر تیاری اور استعمال پر کام جاری ہے۔

تازہ ترین