• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آذربائیجان کو 10 سپر مشاق طیارے فروخت کرے گا

Air Martial Arshad Malik Chairman Pac Kamra Presenting Super Mashshaq Aircraft Sale Contract

پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے آج ایک اور سنگ میل عبور کیا جب پاکستان اور آذربائیجان ائیر فورس کے مابین دس سپر مشّاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا۔

آذربائیجان میں ہونیوالے اس تاریخی معاہدے کے موقع پر پاکستان کی نمائندگی ائیر مارشل ارشد ملک ، چیئر مین پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ اور آذر بائیجان کی نمائندگی آذربائیجان ائیر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رمیز طائر اوف نے کی۔ اس معاہدے کے تحت پاک فضائیہ آذر بائیجان کے ہوابازوں اور تکنیکی عملے کو تربیت بھی دے گی۔

معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوگا، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیار ہونے والا سپر مشااق طیارہ جدید آلات اور صلاحیتوں سے لیس ہونے کی بدولت دنیا کے بہترین ملٹری تربیتی طیاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہاں تیار کئے جانے والے تقریباً تین سو طیارے پاک فضائیہ اور پاک آرمی کے پائلٹوں کی بنیادی تربیت اور دیگر دفاعی مقاصد کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔

پاکستان نے ترکی ، نائیجریا اور قطر کو یہ طیارے برآمد کرنے کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین ہونے والے اس معاہدے سے نہ صرف ہوابازی کے آلات کو برآمد کرنے کے مزید میسر آئیں گے بلکہ ملک کے لئے کثیر زرِ مبادلہ بھی فراہم کیا جا سکے گا۔ یہ طیارہ اس وقت بہت سے ممالک بشمول سعودی عرب، عمان ، ایران اورجنوبی افریقا میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین