• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار جسٹن بیبر کے ٹرک کی ٹکر سے فوٹو گرافر زخمی

مشہور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اکثر اسکینڈلز اور تنازعات کی وجہ سے خبروں کی شہہ سرخیوں میں جگہ بنا لیتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے پک اَپ ٹرک سے فوٹو گرافر کو زخمی کر دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق 23سالہ جسٹن بیبر لاس اینجلس میں چرچ سروسز کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اس دوران ان کی تصاویر لینے اور ویڈیو ریکارڈ کرنے میں مصروف فوٹو گرافرز اور کیمرہ مین بھی وہاں موجود تھے۔

بیبر نے ٹرک میں بیٹھتے ہی اسے تیزی سے آگے بڑھانا چاہا لیکن ایک فوٹو گرافر اس کی زد میں آگیا اورٹکر لگنے سے زمین پر گر گیا۔

بیبر نے صورتحال پر فوری رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پک اَپ سے اتر کر57سالہ فوٹو گرافر کی خیریت دریافت کی جو معمولی زخمی ہو گیا تھا۔

تازہ ترین