• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں سالانہ آٹو شو، نت نئی گاڑیوں کی دھوم

Royal Auto Show Held In Russia

روس کے شہر سینٹ پیٹز برگ کے کنونشن سینٹرمیں سالانہ آٹو شوکا انعقاد کیا گیا جس میں مرسڈیزبینز،بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا سوکس کی چمچماتی نت نئی گاڑیوں نے دھوم مچا دی۔

گزشتہ کئی سالوں سے ہر سال منعقد کئے جانیوالے 3روزہ رائل آٹو شومیں اس سال بھی دنیا بھر سے بے شمار کار ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش ماڈلز کیساتھ شرکت کی۔

کار ساز کمپنیاں اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کرتی دکھائی دئیے جبکہ آٹو شو میں ہزاروں گاڑیاں نمائش کیلئے رکھی گئیں۔

اس رنگا رنگ آٹو شو میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں، وِنٹج کارز، ڈرائیورلیس اور اسپورٹس کار کے کئی ماڈلز موجود تھے جبکہ شائقین کی پسندیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے شاندار ڈرفٹنگ شو اور اسٹنٹ شو بھی پیش کئے گئے۔

کئی مربع فٹ رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس آٹو شو میں رواں برس بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی جن کی سہولت کیلئے ورچوئل وزٹ کا بھی انتظام کیا گیاتھا۔

تازہ ترین