• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رینجرز و پولیس کا مشترکہ آپریشن،16 مشتبہ افراد

Rangers And Police Joint Operations 16 Suspects Arrested

کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع اسکاوٹ کالونی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔

رینجرز اور پولیس نے اسکائوٹ کالونی میں رات گئے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھرگھر تلاشی لی گئی ۔

سرچ آپریشن کے دوران کسی بھی شخص کے علاقے میں آنے اور جانے پر پابندی تھی جس میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لیے جانے افراد میں سے 2 کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

ذرائع نےمزید بتایا کہ سرچ آپریشن گزشتہ دنوں ابوالحسن آصفہانی روڈ پر قتل کیے جانے والے ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان کی موجوگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین