• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوول ٹیسٹ میں الیسٹر کک کی عمدہ بیٹنگ ، انگلینڈ 4وکٹ پر 171رنز

Cooks Excellent Batting At Oval Test England Scors 171 Runs On 4 Wickets

انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 4وکٹ پر171 رنز بنالیے ہیں۔ بارش کے سبب 59اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

اس وقت وکٹ پر اوپننگ بیٹسمین الیسٹر کک 82اور بین اسٹوکس 21رنز بنا کر موجود ہیںجو آج دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔

انگلش ٹیم کے آئوٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں کیٹن جیننگزصفر، ڈیبیو کرنے والے ٹام ویسٹلے25، کپتان جوو روٹ 29 اور ڈیوڈ ملان ایک رن بنا سکے۔

پروٹیز بولرز کی جانب سے ورنون فیلنڈر سب سے کامیاب بولر رہے انہوں نے 2جبکہ ربادا اور مورس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھاجہاں انگلش کرکٹرز لارڈز میں ہونے والے 100 ویں ٹیسٹ کو یادگار بنانے میں سرگرم ہیں۔

اس کے لئے ای سی بی نے ہفتے کے لئے فنڈ ریزنگ کا پروگرام بنایا ہے جسے کرکٹ یونائیٹڈ ڈے کا نام دیا ہے۔

اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے جو روٹ ،بین اسٹوکس سمیت تمام کرکٹرز نے لیجنڈری کرکٹرز کے اسکیچ بنائے جو نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔ان اسکیچز میں مرلی دھرن اور ویو رچرڈز سمیت غیر ملکی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین