• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر ،آگ اور ہتھوڑی کے ذریعے منفرد ہیر کٹس

دنیا بھر میں کئی ماہر حجام شہرت حاصل کرنے کے لئے منفرد انداز میں مختلف آلات کا استعمال کرتے ہوئے ایسے ہیر کٹس دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

مصر میں بھی ایسے ہی ایک ماہر حجام کی دھوم مچی ہوئی ہے جو قینچی کی بجائے آگ اور ہتھوڑی کے ذریعے ایسے منفرد ہیر کٹس دیتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

مصر سے تعلق رکھنے والا25سالہ یہ ماہر حجام نت نئے اور منفرد ہیر کٹس دینے کے لئے آگ اور ہتھوڑے کا استعمال کرتا ہے جس کے پاس بال کٹوانے کے لئے روز شائقین کی ایک بڑی تعدادسیلون میں موجود ہوتی ہے۔

بال کاٹنے کا یہ منفرد انداز نا صرف مصرمیں بلکہ سوشل میڈیا پر بے حد مقبولیت ہوا ۔

 

تازہ ترین