• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
3 Tv Channels Were Closed In Egypt

مصر میں غیر معینہ مدت کے لیے تین ٹی وی چینلوں کو نشریات پیش کرنے سے روک دیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصر میں ذرائع ابلاغ کی نگران میڈیا ریگولیٹر سپریم کونسل کے زیر انتظام قائم شکایات سیل نے پیشہ وارانہ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ’ایل ٹی وی‘ ’العاصمہ‘ اور ’النھار‘ ٹی وی چینلوں کو نشریات سے روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس کے علاوہ مشہور پروگرام پیش کار محمد الغیطی، سعید حساسین اورخاتون میزبان ریہام سعید کے خلاف آنے والی شکایات کی تحقیقات کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

ان اینکرز پر پیشہ وارانہ امور کی خلاف ورزی اور میڈیا کے طے شدہ ضابطہ اخلاق کے خلاف مواد پیش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ متعدد ٹی وی میزبانوں سے تحقیقات بھی شروع کی گئی ہیں۔

کمیٹی کے چیئرمین جمال شوقی نے ایک بیان میں بتایا کہ تینوں ٹی وی چینلوں سے وابستہ متعدد صحافیوں کے خلاف ملنے والی شکایات کے بعد انہیں بند کیا جا رہا ہے۔

 

تازہ ترین