• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Arab Countries Wants To Qatar Crisis End Soon

عرب ممالک کا کہنا ہے کہ قطر کے ساتھ بحران کو جلد از جلد ختم کرنا چاہتے ہیں تاہم قطر سے اسی صورت میں بات ہو گی جب قطر دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہو۔

بحرین میں منعقدہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین کے وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد مشترکا بیان میں کہا گیا کہ قطردہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں دے رہا ہے۔

بیان کے مطابق ریاض معاہدوں سے انحراف کر کے قطر نے ہمیں اقدامات پر مجبور کیا۔

عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے مزید کہا کہ قطرکے خلاف اقدامات عالمی قوانین کے متوازی ہیں۔

بیان میں مطالبہ کیا گیاکہ قطر عرب ممالک کے دیے گئے 13 مطالبات پورے کرے۔

تازہ ترین