• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر کا اقوام متحدہ میں دہشت گردی مخالف موقف کا اعادہ

Qatar Confirms Its Anti Terror Stance At United Nation

قطر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ اس کا نام انسداد دہشت گردی اسکیم میں شامل کیا جائے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق قطر کی اقوام متحدہ میں خاتون مندوب عالیہ بنت احمد آل ثانی نے کہا کہ دوحہ عالمی ادارے کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک تنظیموں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے اور وہ ان کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی اور اس کی تمام شکلوں کی مذمت کرتا ہے۔قطر کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، مصر اور بحرین کا اس پر بڑا الزام ہی یہ ہے کہ وہ دہشت گردی کی حمایت کرتا رہا ہے۔

واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے ایک بیان میں کہاکہ چاروں ممالک کے پاس قطر کے خلاف مسلح ملیشیا اور بین الاقوامی سطح پر دہشت گرد قرار دیے گئے گروپوں کی حمایت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

یوسف العتیبہ نے اس انٹرویو میں یہ بھی پیشین گوئی کی کہ امریکا کی قیادت میں عالمی اتحاد داعش کے خلاف جنگ میں فتح یاب ہوگا لیکن یہ دہشت گردی کے لیے رقوم کی ترسیل کی روک تھام کے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔

تازہ ترین