• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطرنے سعودی وزیر خارجہ کےالزام کو مسترد کردیا

Qatar Rejected Saudi Foreign Ministers Allegation

قطرنے سعودی وزیر خارجہ کے مقدس اسلامی مقامات کو بین الاقوامی حیثیت دینے کےالزام کو مسترد کردیا۔

قطری وزیرخارجہ نےالجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قطرمکہ مکرمہ میں حج بیت اللہ کوسیاسی بنانےکی کوشش نہیں کررہا،قطرکی جانب سےمقدس مقامات کوبین الاقوامی حیثیت کامطالبہ نہیں کیاگیا۔

سعودی وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر قطر مقدس مقامات کو بین الاقوامی حیثیت دینے کا مطالبہ کرتا ہے، تو ریاض حکومت اسے سعودی عرب کے خلاف ’اعلان جنگ‘ تصور کرے گی۔دریں اثنا قطر نے عرب ممالک کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے قطر مخالف پابندیوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔



قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کی جانب سے قطر پر لگائی گئی پابندیاں عالمی قوانین کے مطابق نہیں ہیں، گذشتہ روز مناما میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین وزرائے خارجہ نے قطر مخالف پابندیوں کو عالمی قوانین کے متوازی قرار دیتے ہوئے قطر سے عرب ممالک کے تیرہ مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تازہ ترین