کراچی میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج سے اسکول کھل گئے ہیں۔ بچوں نے والدین کے ساتھ شہر کے اردو بازار سمیت دیگر اسٹیشنری شاپ پر خریداری کی۔
دو ماہ کی موسم گرما کی تعطیلات بالاآخر ختم ہوگئیں۔ چھٹیوں کے بعد اسکول کے پہلے روز کے لیے خوب خریداری کی گئی۔
کسی نے اپنے لئے نئی اسٹیشنری خریدی تو کسی نے نئی کاپیاں اور کتابیں۔ کوئی خریداری سے خوش ہے تو کوئی اسکول کی چھٹیاں ختم ہونے پر افسردہ ہے۔