• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری طیاروں کو مخصوص روٹس استعمال کرنے کی اجازت

Allow The Pass Air Conditioning Use Specific Routes

سعودی عرب سمیت چار عرب ممالک نے بین الاقوامی فضائی سروس کی سلامتی کے پیش نظر قطری مسافر بردار ہوائی جہازوں کو9 مخصوص فضائی روٹس استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات، بحرین مصر کے ساتھ مشاورت کے بعد قطری ہوائی جہازوں کو خلیجی ملکوں میں مخصوص نوروٹس اور فضائی گذرگاہوں کو استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

اس سے قبل قطری فضائی سروس پر ان روٹس کے استعمال پرپابندی عائد تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری فضائی کمپنیوں کے مسافر بردار جہازوں کو مخصوص روٹس استعمال کرنے کی اجازت دینے کا مقصد بین الاقوامی فضائی سفر کو محفوظ بنانا ہے ۔

اس ضمن میں فضائی سفری حقوق کے بین الاقوامی ادارے ’ایکاؤ‘ کی سفارشات اور اس کے ساتھ طے پائے معاہدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

 

تازہ ترین