• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
We Go Towards Election Rehman Malik

پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کی طرف جا رہے ہیں اور میں بہت لوگوں کو نااہل ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ ایک پارٹی نے برطانیہ، یورپ میں جاسوس ایجنسیوں کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔

یہ بات رحمان ملک نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی اور انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد کئی برج گریں گی اور موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔جے آئی ٹی نے بہت اچھاکام کیاجبکہ جے آئی ٹی رپورٹ میں میری رپورٹ کا 96 فیصد حصہ شامل تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے نئے وزیراعظم خارجہ پالیسی کوبہترکریں گے۔سوشل میڈیا پرسیاستدانوں کو گالیاں دینے والوں کیخلاف پارلیمنٹ سے کارروائی کرواؤں گا۔پریس کانفرنس میں بہت ساری چیزیں کہہ سکتا تھامگرزرداری صاحب نے منع کیاجبکہ آنے والے چند ہفتوں میں سیاست میں تبدیلی آئے گی۔

رحمان ملک نے کہا کہ سیاست میں گالم گلوچ نہیں ہونی چاہیےکیونکہ جب سیاست نازیبا ہوجاتی ہےتواس کے نتائج اچھے نہیں نکلتے۔ہماری قیادت کوگالیاں دینا بند کردیںاور اس وقت جوسیاستدانوں کے نام گندے کیے جارہے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 5 سال وزیرداخلہ رہا ہوں کس کوکہاں سے کیا چیزمل رہی ہے،سب جانتا ہوں۔تاثردیاجارہا ہے کہ بلاول بااختیارنہیں مگریہ بات غلط ہے۔بلاول کتنے بااختیارہیںاگلےچند ہفتوں میں آپ دیکھ لیں گے۔

آخر میں رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان میں جن کے نام صادق اورامین ہیں بس وہی صادق اورامین ہیںتاہم ملک کی سیاست میں بہت گہرے سیاہ بدل نظرآرہے ہیں۔

تازہ ترین