نئے مالی سال میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے، 28 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوارن ملکی ذخائر میں مزید 15 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اس کمی کے بعد ملکی ذخائر 20 ارب 28 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
مرکزی بینک کے ذخائر 30 کروڑ ڈالرکمی سے 14 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگئے جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 15 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 58 کروڑ ڈالر ہوگئے۔