• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sugar Price Rise Across The Country

ملک بھر میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور چینی کی ہول سیل قیمت ایک دن میں 51 روپے سے بڑھ کر 54 روپے تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہفتے کے دوران چینی کے نرخوں میں فی کلو 8 روپے اضافہ ہوا۔

کراچی جو ڑیا بازار ڈیلرز کے مطابق شوگر ملز کی جانب سے مل کی سپلائی روک دی گئی ہے ، جس کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔

ہول سیل بازار میں ایک ہفتے میں سو کلو چینی سات سو روپے مہنگی ہوچکی ہے ،ہول سیل بازار میں فی کلو چینی ایک ہفتے میں8 روپے مہنگی ہوکر 54 روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین