• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر،غیر ملکیوں کیلئے مستقل شہریت کا قانون منظور

Qatar Approves Law Allowing Some Foreigners Permanent Residency

قطر نے اپنے ہاں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے مستقل شہریت کا قانون منظور کرلیا، خلیج کے خطے میں قطر پہلا ملک ہے جس نے ایسا قانون منظور کیا ہے۔

قطر کی کابینہ نے بعض غیر ملکیوں کو مستقل اقامتی کارڈزکے اجراء کے لیے ایک بل کی منظوری دے دی ہے۔

اس قانون کے تحت شرائط پر پورا اترنے والے غیر ملکیوں کو قطری شہریوں جیسے حقوق حاصل ہوں گے۔

ایسے غیرملکیوں جنہیں قطر کی شہریت حاصل ہوگی انہیں اور ان کے بچوں کو صحت و تعلیم کی سہولتیں حاصل ہوں گی۔

مستقل ریزیڈنٹ کا درجہ حاصل کرنے والے غیر ملکی قطر کے ویلفیئر سسٹم سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

دستیاب معلومات کے مطابق جن غیر ملکیوں کو مستقل اقامتی کارڈ جاری کیے جائیں گے، انہیں قطریوں کے بعد فوج اور سول محکموں میں ملازمتوں میں بھی ترجیح دی جائے گی۔

تازہ ترین