• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Artificial Crises Of Sugar Appears In Country

ملک میں چینی کا بحران پیدا ہونے کے آثار سامنے آرہے ہیں، کچھ روز پہلے ہول سیل مارکیٹ میں چینی 49 روپے کلو فروخت ہورہی تھی جو اب پچپن روپے تک پہنچ چکی ہے ۔

شوگر ملز مالکان نے 5 روز سے چینی کی فراہمی روک رکھی ہے، ان کا کہنا ہے کہ 47 روپے پر چینی نہیں بیچ سکتے، اس لیے سپلائی روک دی ہے۔

جوڑیا بازار کی دانڈیا مارکیٹ میں چینی کی سپلائی پانچ روز سے کم ہورہی ہے، وہ دکان جو چینی کی بوریوں سے کچھاکھچ بھری رہتی تھی اس کی دیواریں نظر آنے لگی ہے، مزدور وں کا کام بھی متاثر ہوا ہے۔

شوگرملرز نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہےکہ وہ 47 روپے پر چینی نہیں بیچ سکتے اس لئے سپلائی روک دی ہے، مسابقتی کمیشن کو شاید یہ کارٹل نہیں لگ رہا ہے، اس لئے خاموش ہے۔

تازہ ترین