• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر: اخوان کے 12کارکنوں کو سزائے موت ، 157 کو عمرقید

Egyptian Court Upholds 12 Death Sentences 157 Life Terms

مصری عدالت نے تھانے پر حملے کے الزام میں کالعدم الاخوان المسلمون کے 12کارکنوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے، جبکہ 157 افراد کو عمرقید کی سزاسنادی۔

مصری عدالت نے 11 جولائی کو الاخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے 12کارکنوں کو سزائے موت دینے سے متعلق مفتی اعظم سے مشورہ مانگا تھا۔ سزا پانے والے افراد پر قاہرہ کے علاقہ المنیا میں ہنگامہ آرائی سمیت پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول کر تھانیدار سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

اس مقدمہ میں 390 ملزمان نامزد تھے۔ آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے 12کارکنوں کو سزائے موت، 157 کو عمرقید کی سزاسنادی، جبکہ 227 ملزمان کو ثبوت کی عدم دستیابی پر بری کردیا، اس سے قبل مقامی عدالت نے 2014 میں اسی مقدمہ میں ملوث 37ملزمان کو سزائے موت سنادی تھی۔

تازہ ترین