• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال وہٹ دھرمی کا 9 واں روز

Lahore 9th Day Of The Young Doctors Strike

لاہورسمیت پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال 9 ویں روزبھی جاری ہے،محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے میڈیکل آفیسرز اورپی جی ٹرینی ڈاکٹرزکی بھرتیوں کے بعد بعض اسپتالوں میں حالات معمول پر آگئےہیں تاہم کئی اسپتالوں میں اب بھی او پی ڈیز مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکیں اور مریضوں کی مشکلات جوں کی توں برقرارہیں۔

لاہورکےسروسز اسپتال میں اوپی ڈی مکمل طور پربند ہےجبکہ دیگر کئی اسپتالوں میں بھی اوپی ڈیز مکمل طورپربحال نہیں ہو سکیں، ڈاکٹرزکی کمی کےباعث کئی اسپتالوں میں آپریشنز بھی تاخیر کا شکارہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت کےحکام کاکہناہےکہ میڈیکل آفیسرز اورپی جی ٹرینی ڈاکٹرزکی بھرتیوں کے بعد صوبےکےکئی اسپتالوں میں حالات معمول پر آگئےہیں ۔

لاہورکےسر گنگا رام اور میو اسپتال میں علاج معالجہ معمول کے مطابق جاری ہےاوراو پی ڈیز میں بھی کوئی پریشانی نہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی صوبےبھرمیں حالات معمول پر آجائیں گے۔

تازہ ترین