• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sugar Mills Supply

کراچی جوڑیا بازار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز سے سپلائی تا حال بند ہے، ہول سیل میں چینی 11 روز میں 9 روپے مہنگی ہوکر55 روپے پر پہنچ گئی ۔

کراچی جوڑیا بازار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز سے سپلائی کی بندش کو گیارہ روز ہوگئے ہیں اور سپلائی تاحال بحال نہیں ہوئی ہےجس کی وجہ سے ہول سیل بازار میں چینی کی سو کلو بوری 4600 روپے سے بڑھ کر 5500 روپے ہوگئی ہےجبکہ گیارہ روز میں ہول سیل میں فی کلو چینی 9 روپے مہنگی ہوکر 55 روپے فی کلو ہوچکی ہے ۔

کراچی رٹیلرز گروسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہول سیل میں چینی کی قیمت بڑھنے کے بعد گیارہ روز میں 50 روپے سے بڑھ کر 60 روپے فی کلو ہوگئی ہے ۔

تازہ ترین