• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی نے ایران سے متصل سرحد پر دیوار کی تعمیر شروع کردی

Turkey Building Security Wall On Iran Border

ترکی نے شام کے ساتھ سرحد پر باڑ کی تنصیب کے بعد ایران سے متصل سرحد پر دیوار کی تعمیر شروع کردی ۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق حکام سرحد پر 2میٹر لمبی اور 3میٹر اونچی باڑ لگارہے ہیں۔ ترکی کا ایران کے ساتھ سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا مقصد کردش جنگجوئوں کی مداخلت اور سمگلروں کو روکنا ہے۔

Turkey-Wall-333

یاد رہے کہ صدر رجب طیب اردوان نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ 911 کلومیٹر طویل شام کی سرحد پر بننے والی دیوار کی طرح ،عراق اور ایران سے متصل سرحد پر بھی دیوار تعمیر کی جائے گی۔

تازہ ترین