• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا دسواں روز، مریضوں کی مشکلات میں اضافہ

Young Doctors Strike On The 10th Day Increasing The Problems Of Patients

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال 10روز سے جاری ہے جس کے باعث مریضوں کی مشکلات مزیدبڑھ گئی ہیں ۔

انڈکشن پالیسی اور سیکریٹری ہیلتھ کی برطرف کا مطالبہ لیے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج بھی جاری ہے جس کےباعث دور دراز سے آئے مریضوں شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

پنجاب حکومت اب تک 70 سے زائد ہڑتالی ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کرچکی ہے اور نئے ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے۔

ملتان کے نشتر اسپتال، انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، سول اسپتال، چلڈرن کمپلیکس، شہباز شریف اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے او پی ڈی میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی معطل ہے۔

فیصل آباد، رحیم یار خان اور گجرات سمیت دیگر شہروں میں بھی ہڑتال کے باعث ینگ ڈاکٹرز صرف ایمرجنسی سروسز میں اپنی ڈیوٹیز دے رہے ہیں ۔

ادھر پنجاب کے وزیر صحت نے ینگ ڈاکٹرز کو آج مذاکرات کی دعوت دی ہے جو دوپہر تک ہونے کے امکانات ہیں۔

تازہ ترین