• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ،100 انڈیکس میں 365 پوائنٹس کی کمی

Pakistan Stock 365 Points Reduced In Hundred Index

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ایک اور منفی دن رہا، 100 انڈیکس 365 پوائنٹس کم ہو کر 45634 پر آگیا، چار روزمیں مارکیٹ کی مالیت 228 ارب روپے کم ہوگئی۔

ملک کے سیاسی منظر نامے کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کار آج بھی تشویش میں رہے جس کی وجہ سے کاروباری حجم گذشتہ روز کے مقابلے میں 18 فیصد کم رہا۔

کاروبار کئے گئے شیئرز کی مالیت ایک تہاتی فیصد کم ہو کر 9 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 65 ارب روپے کم ہو کر 9478 ارب روپے ہوگئی۔

معاشی تجزیہ نگار مزمل اسلم کے مطابق سیاسی صورتحال پر مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں میں تشویش ہے،جس کی وجہ سے شیئرز کی خرید وفروخت معمول سے کم ہورہی ہے۔

تازہ ترین