• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نیازی تلاشی دو بھاگ کیوں رہے ہو، عائشہ گلالئی

Get Searched Why Are You Running Imran Ayesha Gulalai

چیئرمین پی ٹی آئی پر مختلف الزامات عائد کرکے پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والی عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ عمران نیازی تلاشی دو بھاگ کیوں رہے ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیرت ہوئی آج اخلاقی طورپر کرپٹ شخص مالی کرپشن کی بات کررہا ہے، اگر میں نے جھوٹا الزام لگایا ہوتا تو آج میرے خلاف عمران نیازی دعویٰ کرتے۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران نیازی نہ سپریم کورٹ جاتے ہیں نہ پارلیمانی کمیٹی میں پیش ہوتے ہیں،وہ کہتے ہیں کہ اپنا موبائل فارنزک آڈٹ کے لیے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں توپارلیمانی کمیٹی میں اپناموبائل پیش کروں گی، عمران کوبھی اپناموبائل دینا ہوگا، عمران نیازی جھوٹ اور تہمت کی سیاست کر کے قوم کو اپنا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں۔

گلالئی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان شدیدخوف اور گھبراہٹ میں مبتلا ہیں، چار سال سے ان کو میری کرپشن نظر نہیں آئی، اب کرپشن کے الزام لگا کر خواتین کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین