• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد آصف اور بابر مسیح نے پاکستان کوورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن بنادیا

Pakistan Become New World Team Snooker Champion 2017

بابر مسیح اور محمد آصف پر مشتمل پاکستان ٹو کی ٹیم نے محمد سجاد اور اسجد اقبال پر مشتمل پاکستان ون کی ٹیم کو شکست دے کر آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

چیمپئن شپ میں پاکستان کی دو ٹیموں نے شرکت کی اور دونوں ٹیمیں ہی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہیں۔مصر میں ہونیوالی چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کی دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا ،جس میں بابر مسیح اور محمد آصف پر مشتمل پاکستان ٹو نے پہلے برتری حاصل کی لیکن پھر اسجد اور سجاد پر مشتمل پاکستان ون نے کم بیک کیا ۔

فائنل کا دلچسپ مقابلہ پہلے تین، تین اور پھر چار، چار سے برابر ہوگیا، لیکن فیصلہ کن فریم میں بابر اور آصف کا پلہ بھاری رہا اور اس نے بیسٹ آف نائن فریمز پر مشتمل فائنل پانچ ،چار سے اپنے نام کرکے پاکستان کو دوسری مرتبہ ورلڈ ٹیم کا ٹائٹل دلوادیا۔

مصر میں کھیلے جانے والے ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں محمد سجاد، اسجد اقبال پر مشتمل پاکستان کی ٹیم ون نے ویلز کو باسانی 4-0 سے جبکہ بابر مسیح اور محمد آصف پر مشتمل پاکستان کی ٹیم ٹو نے آئرلینڈ کو باسانی 4-0 سے زیر کیاتھا۔

محمد سجاد، اسجد اقبال، بابر مسیح اور محمد آصف نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی بی ایس ایف ٹیم ایونٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

پری کوارٹر فائنل میں ٹیم ٹو کے محمد آصف نے 129 کا شاندار بریک کھیلا تھا جو ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا بریک تھا۔

تازہ ترین