• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر لازمی

Precautionary Measures Are Required To Control Dengue

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر لازمی ہیں۔ شہری صبح اور شام کے اوقات کے دوران زیادہ احتیاط سے کام لیں۔ مکمل آستین والے قمیض استعمال کریں اور پانی کو ڈھانپ کر رکھا جائے۔

ڈینگی وائرس پر قابو پانے سے متعلق پشاور میں سیمینار منعقد ہوا جس میں ہیلتھ ورکرز اور طبی ماہرین نے شرکت کی۔

طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لئے لازم ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں اور سونے سے پہلے مچھر بھگانے کے لئے اسپرے یا لوشن استعمال کری اور پانی کو ڈھانپ کر رکھیں۔

سیمینار کے دوران لیڈیز ہیلتھ ورکرز نے شیلڈز نہ دینے پر احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

تازہ ترین