| |
Home Page
منگل 29 ذیقعدہ 1438ھ 22 اگست 2017ء
August 11, 2017 | 06:01 am
آئی ایم ایف ہیڈکوارٹر چین منتقل ہونے کا امکان

Imf Headquarter Likely To Move To China

Imf Headquarter Likely To Move To China

آئی ایم ایف کی سربراہ کریسٹین لیگارڈ نے کہاہے کہ اگر ہم خوابوں کی عینک لگا کر 2027 کو دیکھیں توآئی ایم ایف آج سے زیادہ مضبوط دکھائی دیتا ہے۔

واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ’سینٹر فور گلوبل ڈولپمنٹ‘ میں عالمی ترقی اور آئندہ کی توقعات کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اْس زمانے کے چیلنج بھی زیادہ بڑے ہونگے، اور عین ممکن ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے کا صدر دفتر واشنگٹن کے بجائے بیجنگ میں ہو۔

اْنھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے قوائد و ضوابط کے مطابق اِس کا ہیڈ آفس دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں ہوتا ہےلیکن ایسا ہونے سے قبل لازم ہوگا کہ چین ماحولیاتی تبدیلی کے اپنے عہد کو پْورا کرے۔